اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: بدمعاشوں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو گولی ماری - Sawai Madhopur crime news

ریاست راجستھان کے سوائی مادھوپور میں کے گنگا پور سٹی میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے بارہویں جماعت کے ایک طالب علم کو گولی مار دی۔ شرپسندوں نے طالب علم کے سر پر گولی ماری۔ پولیس شرپسندوں کی تلاش میں ہے۔

سوائی مادھوپور میں بدمعاشوں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو گولی ماری
سوائی مادھوپور میں بدمعاشوں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو گولی ماری

By

Published : Aug 22, 2020, 4:48 PM IST

سوائی مادھوپور کے گنگا پور سٹی میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک نوجوان کو گولی مار دی۔ اطلاعات کے مطابق ، یہ نوجوان بارہویں جماعت کا طالب علم ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر تھانہ کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں عمومی اسپتال میں داخل کرایا۔ طالب علم کی نازک حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے جے پور ریفر کردیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے طالب علم کو مردہ قرار دے دیا۔

سوائی مادھوپور میں بدمعاشوں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو گولی ماری


پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق زخمی طالب علم وکاس مینا سوائی مادھوپور کے ملارنا ڈنگر علاقے کا رہائشی ہے۔زخمی طالب علم گنگا پور سٹی کے ناسیا کالونی میں کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر ہے۔اچانک کمرے میں کچھ نامعلوم نوجوان آئے اور طالب علم وکاس مینا کے سپر پر گولی چل گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ہمانشو شرما بھی اسپتال پہنچے اور حادثے کے بارے میں جانکاری لی۔پولیس نے طالب علم کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا ہے۔ ابھی تک قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس وقت پولیس نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details