افغانستان کے لال محمد غوری خاندان کے ذریعے اجمیر شریف حضرت خواجہ غریب نواز کے بند دروازے پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی جاتی ہے جسے آج تک بھیلواڑا کا غوری خاندان اپنے ہاتھوں سے ادا کرتا آرہا ہے، لال محمد غوری افغانستان کے ایک پیر تھے اور ان کے مرید بھارت میں بھی تھے، رواں برس بھی بھیلواڑا سے آئے گوری خاندان کے فخرالدین گوری اور دیگر ممبران نے درگاہ شریف کے بلند دروازے پر عرس کی پرچم کشائی کی رسم ادائیگی کی۔
پرچم کشائی کی رسم تقریب کے لئے ضلعی انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ درگاہ گیسٹ ہاؤس سے متولی صاحب کی صدارت میں صوفیانہ کلامو کے ساتھ جھنڈا کا جلوس شروع ہوا، جس میں صوفی ملنگ، قلندر اور عقیدت مندوں نے شرکت کی اور درگاہ کے بلند دروازہ پر موروثی عملہ کے ساتھ غوری خاندان نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے اپنے خاندان کی سلامتی اور ترقی کی دعا مانگی۔