اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھرت پور راجستھان میں زیر تعمیر دیوار کا حصہ منہدم - بھرت پور

بھرت پور شہر کے صرافہ بازار میں ایک زیر تعمیر دیوار کا ایک حصہ اچانک گرگیا۔ جس میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ زیر تعمیر دیوار کا حصہ گرتے ہی بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ قریب میں موجود افراد نے دونوں زخمی نوجوانوں کو فوری طور پر آر بی ایم ضلع اسپتال پہنچایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسی دوران، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔ خبر ملنے کے وقت پولیس عمارت کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

under-construction-shop-wall-collapses-in-sarafa-bazar-of-bharatpur
بھرت پور راجستھان میں زیر تعمیر دیوار کا حصہ گرا، دو زخمی

By

Published : Dec 17, 2020, 6:20 PM IST

خبر کے مطابق عرفان اور صابر نامی دونوں زخمی نوجوانوں کا تعلق روپ واس ہے۔ دونوں بھائی اپنے موبائل درست کرانے کے لئے بھرت پور آئے تھے۔ اپنے موبائل کو درست کرنے کے بعد، وہ واپس روپ واس جارہے تھے، کہ تبھی صرافہ بازار کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار دونوں بھائیوں پر اچانک گر پڑی۔ دیوار گرتے ہی بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔

بھرت پور راجستھان میں زیر تعمیر دیوار کا حصہ گرا، دو زخمی

اس کے ساتھ ہی آس پاس کے لوگوں نے فوری طور پر دونوں نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ آر بی ایم اسپتال پہنچایا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج، تحصیلدار، ایس ڈی ایم اور متعدد عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور پوچھ تاچھ کے لیے عمارت کے مالک کی تلاش کی۔ تاہم عمارت کے مالک کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فی الحال، معلومات کی جارہی ہے کہ کیا عمارت کی تعمیر کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن سے اجازت لی گئی تھی یا نہیں؟

پولیس کے مطابق صرافہ بازار میں زیر تعمیر دکان ہے۔ دکان کی دوسری منزل پر ایک عارضی ستون تھا۔ جو دونوں راہ گیر نوجوانوں پر گر پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details