ادے پور: کنہیا لال قتل Kanhaiya Lal Murder کیس میں این آئی اے کی ٹیم نے ادے پور سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس قتل میں اب تک کل 5 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ منگل کی دیر رات این آئی اے کی ٹیم نے محسن نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ بہیمانہ قتل کیس میں اب تک 6 سے 7 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اے ٹی ایس نے اتوار کی دیر رات حراست میں مزید چار ملزمین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ چاروں ملزمان کو ادے پور میں حراست میں لیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ ان میں سے دو ملزمان نے قاتل غوث محمد کو پاکستان بھیجا تھا۔
این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ادے پور کے کنہیا لال قتل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم محمد محسن کو 12 جولائی تک اے این آئی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے قتل کیس کے چار دیگر ملزمان غوث محمد، ریاض، محسن اور آصف کو 12 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کر دیا ہے Court Sends Another Accused to NIA’s Custody Till July 12۔ منگل کو ملزم محمد محسن کو این آئی اے نے سخت حفاظتی انتظامات میں خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عدالت کے پریذائیڈنگ افسر نے میڈیا والوں اور دیگر وکلاء کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دیا اور صرف کیس سے جڑے لوگوں کو حاضر ہونے کا کہا۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے کی جانب سے اس معاملے میں ایک درخواست داخل کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمین سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جانی ہے اور ان کے بین الاقوامی رابطوں کے بارے میں بھی جاننا ہے۔ اس کے علاوہ اس کیس میں اور کون لوگ ملوث ہیں اس بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں۔ اس لیے اسے 12 جولائی تک اے این آئی کی تحویل میں دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم کو 12 جولائی تک اے این آئی کی تحویل میں بھیج دیا۔