ادے پور: نیت نیک ہو اور جذبے بلند ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ جھیلوں کے شہر ادے پور کے رہنے والے اقبال سکا نے کچھ ایسا ہی کر دکھایا ہے۔ اقبال سکا نے سونے کی کاریگری کے بل بوتے پر دنیا میں اپنی مہارت کا ڈنکا بجایا ہے۔ سونے کے کاریگر اقبال اب تک 100 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب اقبال نے ایک بار پھر ایک انوکھی چیز بنائی ہے، جس کا تعلق نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا سے ہے۔ دراصل اقبال نے دنیا کا سب سے چھوٹا گولڈ فیفا ورلڈ کپ بنایا ہے یہ اتنا چھوٹا ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے عینک کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس ٹرافی کا سائز تقریباً ایک ملی میٹر بتایا جاتا ہے۔Iqbal Sakka Made World's Smallest FIFA World Cup
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں اقبال نے کہا کہ سب کی نظریں قطر کی میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ پر ہیں۔ بھلے ہی بھارتی ٹیم اس میں حصہ نہ لے رہی ہو لیکن آج بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک کی نظریں فیفا ورلڈ کپ پر لگی ہیں۔ اقبال سکا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ قطر میں جو بھی ٹیم ورلڈ کپ جیتے، اسے ان کی بنائی ہوئی دنیا کی سب سے چھوٹی ٹرافی بھی دی جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھی لکھا ہے۔
ایک ملی میٹر ٹرافی: اقبال سکا نے بتایا کہ اس نے جو ورلڈ کپ بنایا ہے اس کا سائز ایک ملی میٹر ہے، جسے سونے سے بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرافی اتنی چھوٹی ہے کہ اسے عینک کی مدد سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ سونے سے بنی یہ ٹرافی صرف ایک ملی میٹر ہے۔ جو بالکل اصلی ٹرافی کی طرح لگتی ہے۔ ٹرافی کے ساتھ ساکا نے 0.01 ملی میٹر سائز کا فٹ بال بھی بنایا ہے جسے صرف مائیکروسکوپ لینس سے دیکھا جا سکتا ہے۔
اقبال نے بتایا کہ یہ بھارت کی 12 نمبر سوئی کے سوراخ سے آسانی سے گزر جاتا ہے۔ اقبال سکا نے مزید بتایا کہ اسے بنانے میں 2 سے 3 دن لگے لیکن اسے بنانا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سائز چھوٹا ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسے اس کے بنانے کے بعد جب سونے کا وزن کیا گیا تو حیرت ہوئی کہ سونا تولنے والی مشین بھی اس کا وزن نہیں بتا سکی۔