ادے پور:راجستھان کے ادے پور ضلع میں آئندہ 4 سے 7 دسمبر تک مجوزہ جی - 20 شیرپا کے میٹنگ کے انعقاد کے تحت ملک اور بیرون ملک کے معزز اور اعلیٰ شخصیات کی حفاظت کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ (کلیکٹر) تاراچند مینا کے جاری حکم کے مطابق وی آئی پیز کی موجودگی میں ہونے والی میٹنگوں کی حساسیت اور اہم افراد کے دورے کے دوران حفاظتی انتظامات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔Udaipur G 20 Sherpa
ضلع مجسٹریٹ تاراچند مینا نے ادے پور شہر میں ہوٹل فتح پرکاش، ہوٹل لیلا، ادے ولاس جیٹی، ہوٹل لیک پیلس اور شلپ گرام کے ارد گرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں ہر قسم کی ڈرون سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ حکم نامے کے مطابق اس پابندی کا اطلاق یکم سے 8 دسمبر تک ہو گا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔