اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین کی موت - جھنجھنو کے اسپتال

راجستھان کے ضلع جھنجو کے بوہانہ قصبہ میں ستنالی روڈ پر کینٹین کے قریب آج ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے علاج کے لئے جھنجھنو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین کی موت
گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین کی موت

By

Published : Jun 14, 2020, 11:24 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق رٹائرڈ ٹیچر شکنتلا دیوی (65)، پوجا رائیکہ(33) اوررٹائرڈ نرس گیتا دیوی صبح کے وقت سڑک پر چہل قدمی کیلئے نکلی تھیں ۔ سڑک پر جاتے وقت انہیں نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی، جس سے پوجا رائیکہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ شکنتلا دیوی علاج کے دوران چل بسیں۔

پوجا رائیکہ گاڑی سے اس بری طرح سے کچلی گئی تھی کہ اس کے جوتے سے ان کی شناخت ہوئی۔ شدید زخمی گیتا دیوی کا علاج چل رہا ہے۔ تھانہ بوہانہ نے نامعلوم گاڑی کے خلاف رپورٹ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details