اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: رشوت لینے والے ایس ڈی ایمز معطل - اردو نیوز راجستھان

ڈپارٹمنٹ آف پرسونل راجستھان کے ڈپٹی سکریٹری ڈاکٹر پریا بل رام شرما نے جمعہ کے روز رشوت لینے والے دونوں افسران کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

راجستھان: رشوت لینے والے دو ایس ڈی ایم معطل
راجستھان: رشوت لینے والے دو ایس ڈی ایم معطل

By

Published : Jan 16, 2021, 11:00 AM IST

راجستھان حکومت نے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار دوسہ کے ایس ڈی ایم پشکر متل اور بانڈیکوئی کی ایس ڈی ایم پنکی مینا کو رشوت لینے کے الزام میں معطل کردیا۔

محکمہ پرسونل کے ڈپٹی سکریٹری ڈاکٹر پریا بل رام شرما نے جمعہ کے روز دونوں افسران کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

حکم نامے میں معطلی کی مدت کے دوران دونوں افسران کو جے پور کے پرسونل ڈپارٹمنٹ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خیال رہے بدھ کے روز دوسہ کے ایس ڈی ایم پشکر متل کو پانچ لاکھ روپے اور بانڈیکوئی کے ایس ڈی ایم پنکی مینا کو 10 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان وقف بورڈ کا اجلاس ملتوی

ABOUT THE AUTHOR

...view details