محکمہ صحت کے مطابق راجستھان میں کورونا کے 70 نئے کیسز مثبت پائے گئے اور اس وبا سے ریاست میں اب تک 128 اموات ہوئی پیں۔
راجستھان میں کورونا کے 70 نئے کیسز
راجستھان میں کورونا کے کیسز میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وبا سے دو اموات بھی ہوئی ہیں۔
راجستھان میں کورونا کے 70 نئے کیسز
70 نئے کیسز میں 36 کا تعلق جئے پور سے ہیں۔ جئے پور کے سنٹرل جیل میں گیارہ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں تین کورونا کے مثبت کیسز درج کئے گئے۔
ریاست میں اب تک کورونا سے متاثرین کی تعداد 5,030 ہوگئی ہے۔ 2,991 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 1,911 مریضوں کا فی الوقت مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔