پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق ٹھنڈی گاؤں کے رہنے والے چھگن لال اور پریم باوری سناروں والی ڈھانی سے موٹرسائکل پر اپنے گاؤں لوٹ رہےتھے کہ چک 33 این پی میں ویئر ہاؤس کے نزدیک شری گنگا نگر سے موہن گڑھ (جیسل میر) جانےوالی ایک نجی بس سے ان کی ٹکر ہوگئی۔
بس کی زد میں آنے سے دو کی موت - سڑک حادثے میں دو کی موت
راجستھان میں شری گنگا نگر ضلع کے رائے سنگھ نگر تھانہ علاقے میں گذشتہ شب بس کی زد میں آنے سے موٹرسائکل سوار دو افراد کی دردناک موت ہوگئی۔
بس کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت
اس سے دونوں کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور اور کلینر بس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائےوقوع پر پہنچ گئی۔لاشیں آج پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کو سونپ دی گئیں۔بس ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا معاملہ درج کرلیاگیا۔