اردو

urdu

ETV Bharat / state

UPSC 2021: ناگور کے دو ڈاکٹر بھائیوں نے یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی - یونین پبلک سروس کمیشن

یو پی ایس سی میں ایک ساتھ کامیابی حاصل کرکے دو بھائیوں نے راجستھان کے ناگور ضلع کا نام روشن کیا ہے یو پی ایس سی (UPSC 2021) کا نتیجہ پیر کو جاری ہوا جس میں ڈاکٹر کرشنا کانت کنواڈیا نے 386واں رینک اور ڈاکٹر راہل کنواڈیا نے 536 واں رینک حاصل کیا ہے۔ Two doctor brothers from Nagore succeeded in UPSC

ناگور کے دو ڈاکٹر بھائیوں نے 'یو پی ایس سی' میں کامیابی حاصل کی
ناگور کے دو ڈاکٹر بھائیوں نے 'یو پی ایس سی' میں کامیابی حاصل کی

By

Published : May 30, 2022, 10:28 PM IST

ناگور: یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے پیر کو سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ اس امتحان میں راجستھان کے ناگور ضلع کے کچامن سٹی علاقے کے رہائشی دو ڈاکٹر بھائیوں نے ایک ساتھ یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے کامیابی کا جھنڈا بلند کیا ہے۔ Two doctor brothers from Nagore succeeded in UPSC

ڈاکٹر بھائی ڈاکٹر کرشن کانت اور ڈاکٹر راہول نے یوپی ایس سی امتحان میں 382واں اور 536 واں رینک حاصل کیا ہے۔ ان کے والد ہیرالال سرکاری اسکول کے پرنسپل ہیں۔ دیہی ماحول سے آنے والے نوجوانوں کی اس کامیابی پر ہر کوئی فخر محسوس کر رہا ہے۔ دونوں بھائیوں کی کامیابی کا علم ہوتے ہی ان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا ہجوم امڑ ہڑا، پورے گاؤں میں خوشی کا ماحول تھا۔ اس کامیابی پر نہ صرف خاندان بلکہ پورے گاؤں میں تہوار کا ماحول ہے۔ Two doctor brothers from Nagore succeeded in UPSC

گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، اندوکھا کے پرنسپل ہیرالال کنواڑیہ نے بتایا کہ دونوں بیٹوں نے ابتدائی تعلیم سرکاری اسکولز سے مکمل کی تھی۔ اس کے بعد گورنمنٹ کالج سے ہی پڑائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب دونوں بچوں کو آس پاس کے لوگوں نے کہا کہ تم پرائیویٹ ٹیوشن کیوں نہیں کرتے تو دونوں اکثر مسکراتے ہوئے کہتے کہ اس کی کبھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کیونکہ ہم جیسے اور بھی ہوں گے جو گورنمنٹ سکول سے پڑھ کر آگے نکل گئے ہوں گے تو ہم کیوں نہیں؟ پیتا ہیرالال کا کہنا ہے کہ کرشن کانت نے یہ کامیابی اپنی چوتھی کوشش میں حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل نے دوسری بار میں ہی یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں بھائی ایم بی بی ایس ہیں۔

مزید پڑھیں:

ماں پاروتی دیوی نے بتایا کہ 'میں نے پڑھائی نہیں کی ہے، لیکن مینے اپنے تینوں بچوں کو پڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آج میں بہت خوش ہوں کہ میں خود پڑھ نہیں سکی، لیکن میں نے اپنے بچوں کو پڑھایا۔ جو مجھے آج ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خدا سے صرف یہ دعا کرتی ہوں کہ میرے دونوں بیٹے آئی اے ایس بنیں اور ہر ایمانداری سے کام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details