اس حادثے کے بعد مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے ذریعہ ایک خاتون اور ایک مرد کو مردہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ زخمی شخص کا ڈَگ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
راجستھان: مٹی کا ٹیلہ گرنے سے دو ہلاک - راجستھان کے ضلع جھالواڑ میں دو ہلاک
جھالا واڑ کے ہرناوڑا پِٹھا کے قریب دریا سے غیرقانونی طور ریت نکالنے کے دوران ایک ٹیلہ گرنے سے دو افراد کی موت جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
راجستھان میں مٹی کا ٹیلہ ڈہنے سے دو ہلاک
اس حادثے میں مرنے والے دونوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، وہیں تیسرے زخمی شخص کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی دھنّا رام اور سی آئی مہیش چرن موقع پر پہنچ گئے، اس کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ بھی ڈَگ ہسپتال پہنچ گئے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔