اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dholpur Road Accident دھول پور میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد کی موت

راجستھان کے ضلع دھول پور کے بسیڑی اسمبلی حلقہ میں اتوار کی دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ٹریکٹر کے پلٹنے سے پیش آیا۔ tractor overturns in Dholpur

دھول پور میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد کی موت
دھول پور میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد کی موت

By

Published : Jan 30, 2023, 12:26 PM IST

دھول پور:ریاست راجستھان کے دھول پور ضلع میں نادان پور-سرمتھورا روڈ پر کھردیا پل پر ٹریکٹر الٹنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کل رات سرمتھورا سے بسیڑی کی طرف لکڑی لے کر جانے والا ٹریکٹر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ویرو اور چرن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں بسیڑی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دی ہیں۔ یہ واقعہ سراماتھرا کے قریب پیش آیا۔ دونوں سرماتھرا سے لکڑی اسمگل کرکے اتر پردیش میں فروخت کرنے جارہے تھے۔

تھانہ انچارج دیویندر شرما نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات نادان پور روڈ پر پاروتی ندی پر واقع کھردیا رپٹ پر ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ ویرو ولد ناتھلی عمر 60 سال ساکن مہاراج کا تال سرمتھورا، چرن سنگھ ولد گھنشیام عمر 62 سال ساکن پرانے پٹرول پمپ جگنیر کی اس حادثہ میں موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ سنسان علاقہ ہونے کی وجہ سے رات کو اطلاع نہ ملنے کی وجہ سے دونوں رات بھر تکالیف میں مبتلا رہے۔ جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Bhind Road Accident بھنڈ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو ہلاک، تینتیس زخمی

دیویندر شرما نے بتایا کہ پیر کی صبح اطلاع ملنے کے بعد ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں اپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیں۔ دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ رشتہ داروں کے مطابق، دونوں افراد رات 10 بجے کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی میں لکڑی لے کر گھر سے نکلے تھے، جسے وہ اتر پردیش کے جاگنیر میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔ لیکن حادثہ سرمتھورا سے صرف 5 کلومیٹر دور ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع رات کو نہیں ملی ورنہ دونوں افراد کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details