اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cyber Fraud in Jaipur: جےپور میں سائبر کرائم کے دو ملزمین گرفتار - جے پور میں سائبر فراڈ

راجستھان کے جے پور میں آن لائن ٹھگی کے واردات کو انجام دینے والے دو ملزمین Two Cyber Crime Suspects Arrested کو سائبر سیل نے گزشتہ روز گرفتار کرلیا۔

جےپور میں سائیبر کرائم کے دو ملزمین گرفتار
جےپور میں سائیبر کرائم کے دو ملزمین گرفتار

By

Published : Jan 14, 2022, 5:19 PM IST

اطلاعات کے مطابق آن لائن ٹھگی کے واردات کو انجام دینے والے ملزم Two Cyber Crime Suspects Arrested اشوک فلیپ کارڈ کے ذریعے مہنگے مہنگے موبائل آن لائن آرڈر کرتا تھا، اور دوسرا ملزم فہیم الدین ڈلیوری بوائے کا کام کرتا تھا جو اشوک کے پاس ڈیلیوری لاتا تھا، دونوں ملزم آریجینل موبائل نکال کر نقلی موبائل پیک کرکے شوروم دے آتے تھے اور کمپنی پر نقلی موبائل ڈیلیور کرنے کا الزام عائد کرتے تھے۔

اس سلسلے میں فلیپ کارڈ نے جے پور کے سائبر سیل میں جنوری 2020 کو ایک معاملہ درج کرایا تھا جس کے بعد پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی۔ اور دو سال بعد گزشتہ روز اس معاملے کا ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو

اس ضمن میں سائبر سیل Cyber Cell Jaipur کے انچارج ستیش چودھری نے بتایا کہ 'ملزم فہیم الدین فلیپ کارڈ کمپنی میں ڈلیوری بوائے کا کام کرتا تھا، اور اشوک فلیپ کارڈ کے ذریعے مہنگے مہنگے موبائل آن لائن آرڈر کرتا تھا، اور دونو آپسی اتحاد سے آن لائن ٹھگی کیے واردات کو انجام دیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:

ستیش چودھری نے کہا کہ جو لوگ بھی اس طرح کے آن لائن واردات کو انجام ددے رہے ہیں۔ انہیں کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details