بھیلواڑا بیورو کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سوبھاگیہ سنگھ نے بتایا کہ 'اس معاملے میں پرتاپ نگر تھانے کے ہیڈ کانسٹبل سهی رام وشنوی اور سپاہی اوم پرکاش چودھری کو گرفتار کیا گیا۔'
دو پولیس اہلکار گرفتار - اینٹی کرپشن بیورو
راجستھان میں اینٹی کرپشن بیورو نے بھیلواڑا کے پرتاپ نگر تھانے میں ہیڈ کانسٹبل اور کانسٹبل کو ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
رشوت وصول کرتے دو پولیس اہلکار گرفتار
سنگھ نے بتایا کہ 'دونوں ملزمین نے شکایت کنندہ نوین ٹاک سے چٹ فنڈ دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمہ ختم کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ دونوں نے شکایت کنندہ نوین ٹاک کو اتوار کو چتوڑ گڑھ روڈ پر واقع ریڈین ہوٹل میں بلایا اور ایک لاکھ روپے کی رشوت لی۔ اس پر بیورو ٹیم نے دونوں کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'دونوں پولیس اہلکاروں کے گھرکی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔'