اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Brothers Killed in Road Accident اجمیر میں سڑک حادثہ، دو بھائیوں کی موت - اجمیر سڑک حادثے میں دو کی موت

متوفی کے رشتہ دار نے بتایا کہ دونوں نوجوان نریش اور ارون بائیک سے جارہے تھے۔ اسی دوران گاؤں سری نگر سے اجمیر شہر کی طرف آنے والے ٹرک کی زد میں آکر دونوں کی موت ہوگئی۔Two Brothers Killed in Road Accident

Two Brothers Killed in Road Accident
اجمیر میں سڑک حادثہ، دو بھائیوں کی موت

By

Published : Sep 4, 2022, 3:19 PM IST

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر دو بھائیوں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ اجمیر کے الور گیٹ تھانہ علاقے کے تحت سری نگر روڈ پر گلاب باڑی بھیرو مندر کے قریب کا بتایا جا رہا ہے۔ متوفی کے رشتہ دار نے بتایا کہ دونوں نوجوان نریش اور ارون بائیک سے جارہے تھے۔ اسی دوران گاؤں سری نگر سے اجمیر شہر کی طرف آنے والے ٹرک کی زد میں آکر دونوں کی موت ہوگئی۔ Two Brothers Killed in Road Accident

اجمیر میں سڑک حادثہ، دو بھائیوں کی موت

ٹرک میلے میں استعمال ہونے والے جھولوں اور دیگر اشیاء سے بھرا ہوا تھا۔ دونوں گاڑیوں کے توازن بگڑ جانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی الور گیٹ تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو جے ایل این ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Poonch Road Accident پونچھ میں سڑک حادثہ، 15 افراد زخمی

بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے ایک نوجوان مزدوری کرتا تھا وہیں دوسرا چائے کی دکان پر کام کرتا تھا۔ فی الحال پولیس نے دونوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں رکھوا دیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ Road Accident in Ajmer

ABOUT THE AUTHOR

...view details