اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان کی دو اسمبلی نشستوں پر انتخابات شروع - ناگور ضلع کی کیو سراور، دوسرا چورو ضلع کی منڈاوا نششت شامل ہے

شام کے پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

راجستھان کی دو اسمبلی نشستوں پر انتخابات شروع

By

Published : Oct 21, 2019, 12:05 PM IST


ریاست راجستھان میں دو اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے ان دو سیٹوں میں ناگور ضلع کی کیو سر، دوسرا چورو ضلع کی منڈاوا نششت شامل ہے۔
منڈاوا حلقے میں بی جے پی اور کانگریس میں سیدھا مقابلہ ہے تو وہی کیوسراور میں بی جے پی اور رالو پا جماعت دونوں نے مل کراپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے۔

دونوں ہی نشستوں پر صبح 8 بجے جے ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جو شام پانچ بجے تک مسلسل جاری رہے گی۔

انتخابات کے مدنظر یہاں بی ایس ایف کی ایک پوری بٹالین تعینات کردی گئی ہے انتخابات سے ایک روز قبل ہی تمام سرکاری نمائندوں کو ان کے کام ان کے سپرد کر دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ان دونوں نشستوں کے رکن اسمبلی رکن پارلیمان بن گئے تھے جس وجہ سے دونوں ہی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جس کے نتائج 23 اکتوپر کو جاری کئے جائنگے

ABOUT THE AUTHOR

...view details