جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ڈی سی پی (ویسٹ) وندیتا رانا نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مخبروں کی جانب سے ٹھوس جانکاری ملنے کے بعد خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔ پولیس نے اس مہم کے دوران دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کی شناخت ملزم پون مینا ولد کیلاش چند گاؤں بارسنگھ پورہ کالڈیرا اور مکیش یادو ولد بنشیدھر کے طور پر ہوئی ہے جو کھپڑیا درگا باس کالڈیرہ کے رہنے والے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جے پور میں راہگیروں سے موبائل چھیننے کے واقعات کو روکنے اور مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے ایڈیشنل ڈی سی پی رام سنگھ، اے سی پی پرمود سوامی اور کلواڑ پولیس افسر کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے واقعے کے بعد آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی۔اس کی بنیاد پر پولیس نے دو بدمعاشوں کی نشاندہی کی اور انہیں پکڑ لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان پون مینا اور مکیش یادو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لوٹی گئی موبائلیں برآمد کر لیں۔