اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tricolor Flag Distribution Program اجمیر میں ترنگا جھنڈے کی تقسیم کا پروگرام

یوم آزادی کے موقع پر اجمیر درگاہ شریف کے باہر بڑی تعداد میں ترنگا جھنڈے تقسیم کئے گئے۔ ترنگا تقسیم کے پروگرام میں اسکولی طلباء، مقامی قائدین کے علاوہ محکمہ پولیس کے افسران اور عوام نے بھی شرکت کی۔ Tricolor Flag Distribution Program in Ajmer

اجمیر میں ترنگا جھنڈے کی تقسیم کا پروگرام
اجمیر میں ترنگا جھنڈے کی تقسیم کا پروگرام

By

Published : Aug 17, 2023, 4:43 PM IST

اجمیر میں ترنگا جھنڈے کی تقسیم کا پروگرام

اجمیر: ہندوستان کی 77ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر اجمیر درگاہ شریف کے باہر بڑی تعداد میں ترنگا جھنڈے تقسیم کئے گئے۔ ترنگا تقسیم کے پروگرام میں اسکولی طلباء، مقامی قائدین کے علاوہ محکمہ پولیس کے افسران اور عوام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی محمود خان کی جانب سے بازار میں ترنگا پرچم تقسیم کیاگیا۔ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے نظام گیٹ سے ترنگا ریلی نکالی گئی۔

اجمیر میں کانگریس کے مسلم رہنما حاجی محمود خان کے مطابق ہر سال اجمیر درگاہ شریف کے باہر ترنگا تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ رواں برس بھی ترنگا ریلی اور ترنگا تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبا، درگاہ کے خادمین اور عام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر حب الوطنی کے نعرے پرجوش انداز میں لگائے گئے اور عام لوگوں میں ترنگا تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس

اجمیر درگاہ کے باہر ترنگا تقسیم کے اس پروگرام میں مسلم قائدین حافظ خان، نواب ہدایت اللہ، محمد آزاد، انجمن شیخ زادگان کے سابق صدر شیخ ضرار چشتی، کونسلر شاکر شاہ، افتخار صدیقی، عزیز احمد، ایس ایم اکبر ,ہمایو خان, پیر نفیس میاں چشتی سمیت کئی غیر مسلم بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details