اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: کینڈل مارچ نکال کر ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت

راجستھان کے شہر جے پور میں النصر فاؤنڈیشن کی جانب سے کینڈل مارچ نکال کر ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چین کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

tribute to the martyrs by holding a candlelight march in jaipur rajasthan
جے پور میں کینڈل مارچ نکال کر شہیدوں کو خراج عقیدت

By

Published : Jun 23, 2020, 11:41 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے عیدگاہ علاقے میں چین کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ یہاں پر چین کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کینڈل لے کر ہلاک ہوئے آرمی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ خاص بات یہ رہی کہ اس احتجاج میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔

جے پور میں کینڈل مارچ نکال کر شہیدوں کو خراج عقیدت

النصر فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نیلوفر خان نے بتایا کہ ہمارے جوان جو سرحد پر ہلاک ہوئے ہیں ان لوگوں کو آج ہماری تنظیم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں شامل تمام بچوں نے یہاں سے یہ پیغام دیا ہے کہ جو بھی چینی سامان ہمارے گھروں میں ہے، ہم اس کا استعمال نہیں کریں گے۔ ہم چائنیز سامان کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ جتنے بھی ایپ اور ایپلیکیشن موبائل میں ہیں ان تمام کو ہم ڈیلیٹ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں سے تمام بچوں نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم کوئی بھی چائنیز کھلونوں سے کھیل نہیں کھیلیں گے اور نیا کوئی بھی چائنیز کھلونا اپنے گھروں میں خرید کر نہیں لے کر آئیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز بھی جمعہ کی نماز کے بعد مسلم برادری کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ جو ہمارے بھارتی فوج کے جوان شہید ہوئے ہیں ان تمام لوگوں کا بدلہ لیا جائے۔ ہم بھارتی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details