راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور عہدیداران کی جانب سے گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روکا گیا۔
وہیں، تنظیموں کی جانب سے جے پور کے جگت پورہ علاقے میں ریل پٹریوں پر بیٹھ کر ٹرینوں کو روکا گیا۔
راجستھان ناگریک منچ کے صدر بسنت ہریانا نے بتایا کہ 'مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جو نئے زرعی قوانین لائے گئے ہیں وہ کسانوں کے خلاف ہیں اور کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی نیت سے لائے گئے ہیں۔'
کسانوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے روکی ٹرین انہوں نے کہا کہ 'ان قوانین کو واپس لینے کے مطالبہ پر کسان تنظیموں کے اعلان کے بعد آج ٹرین کو روکا گیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ جب تک مرکزی مودی حکومت کی جانب سے ان تین قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا، تب تک ہم ان قوانین کی اسی طرح سے مخالفت کرتے رہیں گے۔'
کسانوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے روکی ٹرین مزید پڑھیں:
وہیں، کسی طرح سے کوئی ماحول خراب نہیں ہو اس کے لیے کثیر تعداد میں راجسھتان پولیس کے جوان اور ریلوے پولیس کے جوان مستعد نظر آئے۔