اردو

urdu

ETV Bharat / state

Training program for youth نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو بہترین وسائل اور مواقع مہیا کیے جائیں۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے جے پور میں ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی گئی۔ Training program for youth Held In Jaipur

نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام
نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

By

Published : Sep 4, 2022, 3:42 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے عیدگاہ علاقے میں آج مسلم سماجی تنظیموں کی جانب سے نوجوان دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ اپنا مستقبل بہتر کیسے بنا سکتے ہیں اس سے متعلق ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ Training program for a better future of youth held in Jaipur

نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

اس پروگرام میں متعدد مہمانان کرام نے خطاب کیا۔ جس میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو موجودہ وقت میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنا نہایت ہی ضروری ہے، آج ہم لوگ دیکھیں تو نوجوان نماز اور خدا سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ نماز اور دینی باتیں سیکھنے کے لیے نوجوانوں کو دینی تعلیم بھی حاصل کرنا ہوگی۔ Training program for youth

پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت کے ساتھ ہوا، اس دوران ہونہار طلباء کا پھول ہار کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران مسلم تنظیم کے عبدالسلام، میمونہ نرگس، وقار احمد سمیت کثیر تعداد میں نوجوان، خواتین، بزرگ اور بچے موجود رہے، یہ پروگرام گیارہ بجے شروع ہوا اور دوپہر ایک بجے تک جاری رہا۔ Training program for youth Held In Jaipur

یہ بھی پڑھیں: Students Protest in Ajmer نرس ​​کمپاؤنڈر ٹریننگ سینٹر میں طلباء کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details