ضلع جالور کے سوجت تھانہ علاقے کے این ایچ 162 پر واقع موڈ بھٹا سرحد میں ایک بے قابو ٹریلر نے سڑک کے کنارے کھڑی ٹویرا کار کو ٹکر مار دی۔
اس سڑک حادثے میں تین لوگوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار لوگ زخمی ہوگئے۔جن بچے اور خواتین شامل ہیں۔
راجستھان: سڑک حادثے میں 3 کی موت، 4 زخمی اطلاع کے مطابق رائے پور مارواڈ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان شادی کی تقریب سے واپس رائے پور جارہا تھا۔اسی دوران وہ این ایچ 162 موڈ بھٹا سرحد میں ہائی وے کے قریب میں موجود ڈھابے پر چائے پینے کے لیے رکے تھے اور اچانک پیچھے سے آرہی ایک ٹریلر نے کار کو ٹکر ماردی۔
جاں بحق ہونے والی شناخت 35 سال کی زرینہ پروین، 7 سالہ امین اور 15 سالہ کالی کے طور پر ہوئی۔اس کے علاوہ سلمہ، عالیہ، رضیہ، رسیہ شدید زخمی ہیں۔سبھی زخمیوں کو ایمبولینس کی مدد سے سوجت سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
وہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہیں سب انسپکٹر جگدیش راٹھور موقع پر پہنچ کر تباہ شدہ گاڑیوں کو شاہراہ سے ہٹایا، ٹریفک کے لیے راستے کو ہموار کیا اور ٹریلر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی سوجیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیمنت جاکھر اور انچارج آفیسر رامیشور لال بھاٹی بھی سوجیت اسپتال پہنچے۔جہاں انہوں نے زخمیوں کی خیریت لی۔وہیں زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ہلاک شدہ کے لاشوں کو مردہ گھر میں رکھا گیا ہے۔