اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jhunjhunu Road Accident جھنجھنو میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک - جھنجھنو میں ٹریکٹرکھائی میں گری

جھنجھنو میں عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جا گری۔ اس سڑک حادثہ میں نو افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

جھنجھنو میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک
جھنجھنو میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک

By

Published : May 29, 2023, 10:58 PM IST

جھنجھنو میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک

جھنجھنو:راجستھان کے جھنجھنو میں پیر کی شام ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جھنجھنو کے ادے پور وتی علاقے میں عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں نو عقیدت مندوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ 22 عقیدت مند زخمی ہوئے، جنہیں ادے پور وتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر ڈاکٹر خوشحال یادو اور ایس پی مردل کچاوا بھی ادے پور وتی ہسپتال پہنچ گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ادے پور وتی میں مانسا ماتا کے مندر کے درشن کے لیے آئے ہوئے عقیدت مند واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں نو عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ 22 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

وہیں ضلع کلکٹر ڈاکٹر خوشحال یادو نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں سبھی کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ زخمیوں کو ادے پور وتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جب کہ شدید زخمیوں کو جھنجھنو اور سیکر ریفر کیا گیا ہے۔ ایس پی مردل کچاوا نے بتایا کہ جے پور سے ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوئی ہے، جو رات کو جائے وقوعہ پر تلاشی مہم چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Accident in Karnataka کرناٹک میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ نے معاوضے کا اعلان کیا

بتا دیں کہ مانسا ماتا کے مندر میں درگا ماتا کی مورتی لگائی گئی ہے۔ اسی لیے 24 مئی سے ہی مندر میں مذہبی تقریبات جاری ہیں۔ پیر کو مندر میں پران پرتیشتھا اور پرساد تقسیم کا پروگرام تھا، جس میں آس پاس کے دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details