اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chehlum of Hazrat Imam Hussain (RA) امام حسینؓ کے چہلم پر روایتی تقریبات

حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر جے پور میں ماتم کی روایتی مجلس منعقد کی گئی جبکہ آج ماتمی جلوس نکالا جائے گا۔ Traditional Ceremonies Chehlum

Traditional Ceremonies Chehlum
امام حسینؓ کے چہلم پر روایتی تقریبات

By

Published : Sep 18, 2022, 3:58 PM IST

جے پور: حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم کے موقع پر گزشتہ شب جے پور کے باس بدن پوراہ علاقے میں واقع شیعہ وقف امام باڑے میں شعیہ برادری کی جانب سے ماتم منایا گیا۔ اس روایت کے شروع ہونے سے قبل شعیہ عالم دین نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ 'جس طرح سے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے اور ان کے اہلخانہ کو کربلا کی سرزمین پر شہید کر دیا گیا تھا اس وقت بھی حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ حق اور سچائی پر قائم رہے۔ Chehlum of Hazrat Imam Hussain

شیعہ عالم دین نے کہا کہ 'حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے اہلخانہ نے حق اور سچائی کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اس لیے آج بھی پوری دنیا میں محرم الحرام کے موقع پر ان کو یاد کیا جاتا ہے۔ وہیں دیر شب ماتم کی مجلس منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ شیعہ برادری کے لوگوں کی جانب سے آج اتوار کے روز ماتمی جلوس بھی نکالا جائے گا جو جے پور کے سبھاش چوک علاقے سے نکل کر مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کربلا درگاہ پہنچے گا جہاں فاتحہ درود کی روایت مکمل ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details