اردو

urdu

ETV Bharat / state

جودھپور: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، 12 زخمی - دیگر 12 مسافرین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

ضلع جودھپور میں ایک مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہو گیا جس میں پانچ افراد کے ہلاک جبکہ دیگر 12 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

By

Published : Mar 13, 2021, 1:10 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور کے پھلودی علاقے میں سیاحوں سے بھری ایک مسافر بس اور ٹریلر میں زبردست تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں پانچ مسافر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 12 مسافرین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

اطلاع ملنے پر باپ پولیس اسٹیشن کے افسر ہری سنگھ راجپوت، اے ایس آئی نریندر سنگھ، 108 ایمبولینس کے پائلٹ سریش گودرا وغیرہ موقع پر پہنچے، انہوں نے زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال میں داخل کرایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک منی بس دہلی سے جیسلمیر جا رہی تھی، باپ سے چار کلومیٹر بیکانیر کی طرف ہائی وے پر بس اور ٹریلر کے درامیان تصادم ہوگیا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا، بس میں 17 افراد سوار تھے اور یہ تمام لوگ دہلی جا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details