اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹوکیو اولیمپکس : بھاونہ جٹ 2020 سمر گیمز کے لیے کوالیفائی - جھارکھنڈ

راجستھان سے تعلق رکھنے والی بھاونہ نے ٹوکیو الومپکس گیمز 2020 میں جگہ بنا لی ہے۔

bhawna jatt
bhawna jatt

By

Published : Feb 15, 2020, 3:02 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:23 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں بھاونہ جٹ نے ٹوکیو اولیمپکس گیمز میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ نیشنل ریس واک چیمپیئن شپ میں 20 کلومٹر ریس واک میں ایک نیا رکارڈ قائم کیا ہے۔

ٹوکیو اولیمپکس

چوبیس سالہ بھاونہ ریاست رجستھان سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے ایک گھنٹہ 29 منٹ اور 54 سیکنڈز میں نے ساتویں بار نیشنل ریس واک چیمپیئن شپ میں جیت درج کی ہے، اس کےساتھ انہوں نے اولیمپک کے لیے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بھاونہ جٹ نے 2020 سمر گیمز کے لیے کامیابی حاصل کی

واضح رہے کہ اولمپک میں حصہ لینے کے لیے 1 گھنٹہ اور 31 منٹ میں ریس مکمل کرنی ہوتی ہے۔ بھاونہ کا پچھلا رکارڈ اگر دیکھیں تو انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں 1 گھنٹہ 38 منٹ اور 30 سیکنڈ میں یہ ریس مکمل کی تھی۔

اس بیچ پرینکا گوسوامی اولیمپک میں جیت درج کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے ایک گھنٹہ 31 منٹ اور 36 سیکنڈ میں اپنی ریس مکمل کی تھی۔

2020 سمر گیمز

وہیں مردوں میں سندیپ کمار میں اولیمپکس میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے لیکن بہت پاس سے رہ گئے۔ انہوں نے اپنی ریس ایک گھنٹہ 21 منٹ اور 34 سیکنڈ میں مکمل کی ہے جبکہ مردوں کے زمرے میں ریس مکمل کرنے کے لیے ایک گھنٹہ اور 20 منٹ کا وقت تھا۔

کمار اب جاپان میں اگلے ماہ ہونے والی ایشین ریس واک چیمپینشپ میں ٹوکیو اولمپکس کے لئے جگہ پر مہر لگانے کی کوشش کریں گے۔

بھاونہ جٹ نے 2020 سمر گیمز کے لیے کامیابی حاصل کی

وہیں کمار نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا 'وہ آگے اپنے کھیل کو اور بہتر بنانے کے لیے پریکٹس کریں گے اور ایشین راہ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لیے کوشش کریں گے'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details