راجستھان میں دو مرحلوں میں ہونے والی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج تھی۔آج صبح ساڑھے دس بجے سے نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوا اور دوپہر تین بجے تک یہ عمل جاری رہا۔جئے پور کے 25 جگہوں پر کوئی بھی امیدوار اپنا پرچہ داخل کرسکتا تھا۔
اگر جئے پور کلکٹریٹ میں بنائے گئے پرچہ نامزدگی سینٹر کی بات کی جائے تو یہاں پر کثیر تعداد میں امیدوار اپنی نامزدگی داخل کرتے ہوئے نظر آئے۔
نامزدگی داخل کرنے کے لیے آئے امیدواروں کا کہنا ہے کہ جو بھی عوام کے موضوعات اور مسائل ہوں گے ، ان موضوعات کو لے کر ہم عوام کے درمیان ووٹ کی درخواست کریں گے، وہیں نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ہندؤ مسلم اکائی کی مثال بھی جئے پور میں نظر آئی۔