اجمیر:راجستھان میں راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کی آمد کے لیے کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی کی جانب سے زور و شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کے لیے این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری اجمیر پہنچے، جہاں کارکنان نے ان کا ہار پہنا کر گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک چودھری نے کہا کہ این ایس یو آئی راہل گاندھی کے دورہ کا راجستھانی مٹی کے ساتھ استقبال کرے گی۔ اس کے لیے درگاہ پشکر اور تیجا جی دھام سے مٹی جمع کی گئی ہے، جس سے راہل گاندھی کا تلک کیا جائے گا۔ چودھری نے کہا کہ راہل گاندھی فرقہ وارانہ اتحاد کی مثال قائم کرنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا کے تحت کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر کر رہے ہیں۔ ان کی پد یاترا میں عام لوگوں کو متحد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ این ایس یو آئی نوجوانوں کے درمیان جاکر انہیں ان کے سفر کے بارے میں آگاہ کر رہی ہے۔ NSUI On Bharat Jodo Yatra