اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chittorgarh Road Accident چتوڑ گڑھ میں کار الٹنے سے تین طلبہ کی دردناک موت - چتوڑ گڑھ میں کار الٹ گئی

چتور گڑھ میں ایک سڑک حادثے میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے تین کارکن ہلاک ہو گئے۔ اے بی وی پی کے پانچ کارکن ایک کار میں ادے پور سے واپس آرہے تھے جب یہ حادثہ ہوا۔ زخمیوں کو ادے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ road accident in mangalwad

چتوڑ گڑھ میں کار الٹنے سے تین طلبہ کی دردناک موت
چتوڑ گڑھ میں کار الٹنے سے تین طلبہ کی دردناک موت

By

Published : Dec 26, 2022, 1:45 PM IST

چتوڑ گڑھ: راجستھان میں ضلع چتوڑ گڑھ کے منگلواڑ تھانہ علاقے میں ایک کار الٹنے سے تین طلباء کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل دیر رات علاقہ میں قومی شاہراہ پر رتیتلائی گاؤں کے قریب ڈیوائیڈر پر چڑھ کرایک کار کے الٹنے کی اطلاع پر پولیس موقعے پر پہنچی اور کار میں سوار پانچ نوجوانوں کو زخمی حالت میں چتوڑ گڑھ ضلع اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے تین نوجوانوں رگھوناتھ سنگھ، گورو اگروال اور ساوریا سومانی کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ دو دیگر کو علاج کے لیے داخل کیا۔ Car overturned in Chittorgarh

تمام طلباء چتور گڑھ کے رہنے والے تھے اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ تھے، جس کی وجہ سے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں پریشد کے کارکنان اور عہدیدار اسپتال پہنچ گئے۔ بتایا گیا کہ تمام طلباء کل چھٹی منانے ادے پور گئے تھے، جہاں سے واپسی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ajmer Car Accident اجمیر میں کار اور ٹریلر میں تصادم، چار افراد ہلاک

سڑک سے گزر رہے لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اس دوران ہوٹل آپریٹر کی مدد سے کار کو ہائیڈرو لگا کر کھائی سے باہر نکالا گیا۔ جس کے بعد کار میں سوار تمام لوگوں کو باہر نکالا جاسکا اور انہیں چتور گڑھ ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کروا کر لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی اب پولیس نے حادثے کے پیچھے وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس حادثہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایل اے چندر بھان سنگھ آکیا نے کہا کہ یہ یقینی طور پر شہر کے لیے دکھ کی بات ہے۔ Car collided with divider on Udaipur highway

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details