اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں سڑک حادثہ، تین ہلاک - سیاح کی گاڑی ٹریکٹر سے ٹکرائی گئی

جیسلمیر میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں تین ہلاک اور چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

راجستھان میں سڑک حادثہ، تین ہلاک
راجستھان میں سڑک حادثہ، تین ہلاک

By

Published : Sep 14, 2020, 8:26 AM IST

ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر کے تھانہ سانگڑ کے علاقہ دیوی کوٹ گاؤں کے کیرفقیری کی ڈھانی کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ چھ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

راجستھان میں سڑک حادثہ، تین ہلاک

اطلاع کے مطابق گجرات سے جیسلیمر آنے والے سیاح کی گاڑی ٹریکٹر سے ٹکرائی گئی، ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ موقع پر ہی تین لوگوں نے دم توڑ دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ گجراتی سیاح رام دیورا درشن کرنے کے لیے آئےہوئے تھے اور جیسلمر جارہے تھے۔

حادثہ میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ چھ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے

یہ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ ٹریکٹر میں سوار کسان مزدور کی دو سیاحوں کے ہمراہ موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ زخمیوں میں چار گجراتی سیاح اور دو باڑمیر کسان بھی شامل ہیں جو اپنی کاشتکاری کے کام کے لیے مُرَبِّے جارہے تھے، انہیں ڈیویکوٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد جیسلمیر کے گورنمنٹ جواہر ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

جیسلمیر میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں تین کے ہلاک اور چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے

پولیس کی معلومات کے مطابق گجرات کے امراوانی سے جگر بھائی پٹیل، رمیش بھائی ہلاک ہوئے گئے، جبکہ باڑمیر کے رہنے والے ایک کسان کی بھی موت ہوگئی۔

ہلاکل ہونے والے افراد کی لاشوں کو جیسلمیر کے سرکاری ہسپتال کمپلیکس میں واقع مردہ کھانہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو باڑمر اور گجرات میں اطلاع دی گئی ہے۔

گجرات سے جیسلیمر آنے والے سیاح کی گاڑی ٹریکٹر سے ٹکرائی گئی، اور حادثہ اتنا دردناک تھا کہ موقع پر ہی تین لوگوں نے دم توڑ دیا

اس واقعہ کے بارے میں اطلاع ملتے ہی سانگڑ پولیس اور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی چھان بین شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details