اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accidents in Bhilwara بھیلواڑہ میں دو حادثوں میں تین لوگوں کی موت - بھیلواڑہ میں دو حادثوں میں تین لوگوں کی موت

ضلع بھیلواڑہ میں دو الگ الگ حادثوں میں دو عقیدت مندوں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ Road accident in Bhilwara

بھیلواڑہ میں دو حادثوں میں تین لوگوں کی موت
بھیلواڑہ میں دو حادثوں میں تین لوگوں کی موت

By

Published : Aug 19, 2022, 2:55 PM IST

بھیلواڑہ:راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں دو الگ الگ حادثوں میں دو عقیدت مندوں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، جمعرات کی رات ضلع کے بدنور تھانہ علاقہ کے تحت پاڑہ گاؤں میں بالاجی مندر کے پاس ایک موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر میں رام دیورا جانے والے دو عقیدت مندوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت چھوٹو اور رتن کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں رام دیورا مندر کی زیارت کے لیے موٹر سائیکل سے اپنے گاؤں سے نکلے تھے۔ Three people died in two accident in Bhilwara

یہ بھی پڑھیں:

4 Year old Boy Crushed to Death: آٹو رکشا نے 4سالہ بچے کو کچل ڈالا

ایک دوسرے سڑک حادثے میں ضلع کی پولس لائنز کے نزدیک شیو نگر کا باشندہ گنپت کی موٹر سائیکل جمعرات کی رات ڈیٹ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیچھے سے آنے والی ایک ٹرالے کی زد میں آگئی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ گنپت ریلوے کا ملازم تھا۔ پولس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details