اجمیر:راجستھان میں اجمیر ضلع میں مسوڈا سب ڈویژن کے وجے نگر تھانہ علاقے میں شدید گرج وچمک و تیز ہوا کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی دیر رات آنے والی تیز آندھی کے باعث علاقہ کے کھٹیا گاؤں میں مکان کی دیوار گر گئی، جس میں ایک خاتون اور اس کے دو بیٹوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت سوناتھ گرجر کا خاندان کے افراد دیوار کے پاس سو رہے تھے، جس وہ اس کی زد میں آگئے۔ اس حادثے میں گرجر کی بیوی ننی (50)، سریش (20) اور گیان چند (18) کی موت ہوگئی۔ حادثے میں ایک لڑکی سمیت خاندان کے دو افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دراصل تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے دیوار گرنے سے برآمدے میں سوئے ہوئے تین افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں دو دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا، چاروں طرف چیخ و پکار سنائی دی۔ گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد بجئے نگر پولیس تھانے کے افسر دنیش کمار چودھری کی ٹیم اور تحصیلدار سبھاش کمار گرداوار، دھنراج مینا کیلاش اور گرجر سمیت کئی لوگ بجئے نگر سرکاری اسپتال پہنچے اور واقعہ کے بارے میں جانکاری لی۔ ہلاک ہونے والوں میں ماں اور اس کے دو بیٹے ہیں جبکہ زخمی میں بہو اور اس کا بیٹا ہے۔