جودھپور ضلع کے پڑتاپ نگر تھانہ علاقے میں ایک لڑکی نے تین لوگوں کے خلاف پانچ سال تک جنسی زیادتی کرنے کا کیس درج کرائی ہے۔ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے ساتھ پانچ سال تک جنسی زیادتی کی گئی۔ اس دوران اس کے حاملہ ہونے پر اسقاط حمل بھی کرایا گیا۔
پڑتاپ نگر تھانے میں درج معاملے کے مطابق لڑکی کے ساتھ دو سگے بھائیوں اور ایک بھوپا نے تقریباً پانچ سال تک جنسی زیادتی کی۔ اتنا ہی نہیں لڑکی نے ایک خاتون پر بھی اس معاملے میں شامل ہونے الزام لگایا ہے۔ وہ خاتون دو سگے بھائیوں کی ماں ہے۔ معاملے کی تفتیش اے سی پی لادورام کو سونپی گئی ہے۔