دھول پور: راجستھان میں دھولپور ضلع کے صدر باڈی تھانہ علاقے میں آج بابو مہاراج کے لکھی میلے میں جارہی ٹریکٹر ٹرالی کے الٹ جانے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔Road Accident in Dholpur
تھانہ انچارج یوگیندر سنگھ نے بتایا کہ نظام پور گاؤں کے کچھ عقیدت مند ایک ٹریکٹر ٹرالی میں بیٹھے بابو مہاراج کے درشن کے لئے جا رہے تھے۔ ناہموار علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں دو درجن سے زائد افراد بیٹھے ہوئے تھے جن میں سے متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔