اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: مٹی کے نیچے دبنے سے تین معصوم بچوں کی موت - etv bharat urdu news

ضلع جھنجھنو کے ڈھانی گرام پنچایت کے نوڈی کوٹھی علاقے میں ایک درد ناک حادثہ پیش آیا۔

three children killed
راجستھان: مٹی ڈہنے سے تین معصوم بچوں کی موت

By

Published : Mar 21, 2021, 10:51 AM IST

ٹیلے پر کھیل رہے تین بچوں کی موت ہوگئی، ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹوڈپور اور بگوریا کے ڈھانی کے 4 بچے ٹیلے کے نیچے سرنگ نما گھر بناکر کھیل رہے تھے۔

اچانک مٹی کا ٹیلا ڈہہ گیا، جس میں چاروں بچے دب گئے، جن میں 3 بچوں کی موت ہوگئی، تینوں بچوں کی لاش کو سیکر کے ایس کے ہسپتال میں لے جایا گیا، ایک زخمی بچے کو جے پور ریفر کیا گیا ہے۔

راجستھان: مٹی ڈہنے سے تین معصوم بچوں کی موت

پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش ترپاٹھی نے خود ہی واقعے سے متعلقہ تصاویر کھینچیں اور واقعے کی وجوہات کو تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ بگوریا کے ڈھانی میں نوڈی کوٹھی کے پاس مکان کے کچھ ہی فاصلے پر 4 بچے ٹیلے کے نیچے سرنگ بناکر کھیل رہے تھے، جب کہ ایک بچہ انہیں دور سے دیکھ رہا تھا۔بچوں نے تقریبا 5 تا 6 فٹ کی سرنگ بنائی تھی، اسی دوران مٹی کا ٹیلا ڈہہ گیا، جس میں بچے دب گئے، اسی دوران دور کھڑے ایک بچے نے ان کے اہلخانہ کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق ان بچوں کی شناخت، پرنس مہیش سونی(9)، نشا پرنمل سونی(9)، کرشن سونی سریش سونی(8) ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details