جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کانوتہ تھانا علاقہ میں 8 اکوبر کو کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کے ساتھ ہوئی لوٹ کی واردات کا جے پور پولیس کی جانب سے بڑا خلاصہ کر دیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں شامل تین افراد کو جے پور پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’تینوں ملزم گزشتہ لمبے عرصے سے اس طرح کی واردات کو انجام دے رہے تھے۔‘‘ اس پورے معاملے کا باقاعدہ خلاصہ ایڈیشنل پولیس کمشنر اجے پال لامبہ کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں واقع کمشنریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ Three Arrested on charges of Attempting kidnapping
معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے ایڈیشنل پولیس کمشنر لامبہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’’ہاسٹل میں پڑھنے والی ایک طالبہ اپنے کسی کام سے سڑک پر سے گزر رہی تھی اور اس دوران ایک کار میں سوار چند لوگوں نے اس کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔‘‘ پولیس نے طالبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’بچی کافی حوصلہ مند تھی اس نے کسی طرح سے کار میں سوار لوگوں سے اپنی جان بچائی اور آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو جمع کیا، تاہم اس واردات میں متاثرہ زخمی ہو گئی تھی۔‘‘ Attempt of Kidnapping of Female Student in Jaipur