اجمیر:مہاراشٹر کے 80 زائرین کا وفد ریکارڈ ساز ترنگا چادر دہلی گیٹ سے درگاہ تک پھیلا کر عقیدت و احترام سے لے کر پہنچا تھا۔ عقیدت مندوں نے جلوس کے درمیان نعت اور منقبت کے نظرانے پیش کئے۔ ترنگا انداز میں سجی اس چادر پر نقاشی کا بہترین کاریگری کا نمونہ دیکھا گیا۔ اس پر کلمات اور چاند ستاروں سمیت درگاہ خواجہ صاحب کی تصویر بھی بنی ہوئی تھی۔
مرزا ہمایوں بیگ نے کہاکہ مہاراشٹر ناسک سے اس چادر کو لانے والے مرزا یو بیک نے بتایا کہ یہ چادر ان کے والد حاجی مرزا بیگ نے 15 مہینوں کی محنت سے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا تھا۔ ان کی خواہش تھی کہ خواجہ صاحب کے استانے پر وہ خود آکر پیش کریں لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پایا۔ ان کا انتقال ہو گیا۔