اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: اس بار حضرت امام حسینؓ کی یاد میں جلوس نہیں نکلے گا

جے پور میں شیعہ برادری کی جانب سے ہر برس اسلامی مہینہ کے دوسرے مہینے کی 20 تاریخ کو حضرت امام حسینؓ کی یاد میں جلوس نکالا جاتا ہے لیکن اس بار چالیسواں کا جلوس کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں نکالا جائے گا۔

rajasthan
rajasthan

By

Published : Oct 7, 2020, 6:19 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 6:52 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے کی 20 تاریخ کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں چالیسواں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت جے پور میں شیعہ برادری کی جانب سے جلوس بھی نکالا جاتا ہے۔

جے پور میں اس بار حضرت امام حسینؓ کی یاد میں جلوس نہیں نکالا جائے گا

یہ جلوس دارالحکومت جے پور کے سبھاش چوک علاقے سے روانہ ہوتا ہے اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دارالحکومت جے پور میں واقع کربلا درگاہ میں پہنچتا ہے۔ اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں، لیکن اس بار کورونا کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے اس بار جلوس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جے پور میں اس بار حضرت امام حسینؓ کی یاد میں جلوس نہیں نکالا جائے گا

کورونا کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے شیعہ برادری کی جانب سے اس بار ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت کوئی بھی جلوس نہیں نکالا جائے گا اور حکومت کی جو بھی گائیڈلائن ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے گا۔

دارالحکومت جے پور کے سبھاش چوک تھانے کے تھانہ انچارج بھوری سنگھ نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ میں شیعہ برادری کی ایک میٹنگ ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں شیعہ برادری کی جانب سے ہم لوگوں کو یہ بھروسہ دلایا گیا ہے کہ کوئی بھی جلوس اس بار نہیں نکالا جائے گا۔

بھوری سنگھ، تھانہ انچارج

انہوں نے بتایا کہ شیعہ برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ایسا کوئی بھی کام نہیں کریں گے جو حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈلائن کی خلاف ورزی ہو۔

وہیں تھانہ انچارج نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا خیال رکھتے ہوئے اس بار حضرت امام حسینؓ کی فاتحہ خوانی اپنے گھروں پر ہی کریں۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 6:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details