اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خصوصی مہم: 'نُو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک' - plasticfree

اس وقت جب پلاسٹک کا استعمال پوری دنیا کے لئے دردِ سر بنا ہوا ہے راجستھان کا ایک چھوٹا سا گاؤں ایک منفرد مثال قائم کر رہا ہے۔

This Rajasthan village is leading the way towards single-use plastic-free future
ای ٹی وی بھارت کی خصوصی مہم: 'نُو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک'

By

Published : Dec 12, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Dec 12, 2019, 8:27 PM IST


راجستھان کے ایک دور دراز گاؤں میں لوگ پلاسٹک کا استعمال کرنا چھوڑ چُکے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت بھی سنگل یوز پلاسٹک سے آزاد معاشرے کے لئے مہم چلا رہا ہے۔ اس کا موضوع 'نُو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک' رکھا گیا ہے۔ دیکھئے اس مہم کی پہلی کڑی پر مشتمل یہ خاص رپورٹ۔

کسی بھی بڑی تبدیلی کے لئے لوگوں کی شمولیت اور جانکاری سب سے اہم ہوتی ہے۔ اِسی کی مثال راجستھان کا ایک گاؤں ہے۔ پلاسٹک کے مضر اثرات کو سمجھتے ہوئے کوٹہ کے کیشوپورہ گاؤں میں لوگوں نے اس کا استعمال بند کر دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خصوصی مہم: 'نُو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک'

گزشتہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم نریندر مودی نے 'سنگل یوز پلاسٹک' کا استعمال بند کرنے کی باشندگانِ ملک سے اپیل کی تھی۔ اس کا مقصد مُلک کو سنگل یوز پلاسٹک سے نجات دلانا تھا۔

راجستھان کے کیشوپورہ گاؤں کے لوگ وزیراعظم مودی کی اپیل سے کافی پہلے ہی سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ یہاں کے لوگ ازخود ہی پلاسٹک کے مضر اثرات کے خلاف بیداری مہم چلا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کئی مویشیوں کی موت کے بعد گاؤں والوں نے خود پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کا عہد کیا۔ گاؤں والوں نے 11 جولائی 2019 کو پورے گاؤں سے پلاسٹک جمع کیا اور ایک گڈھا کھود کر اِسے جَلا دیا۔ کیشوپورہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں نے اسی روز سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کا اعلان کیا اور اسی عہد سے انہیں نہ صرف راحت ملی، بلکہ مویشیوں کی صحت بھی بہتر ہوئی۔

گاؤں والوں کی پہل سے متاثر ہوکر بعد ازاں کیشوپورہ وکاس سمیتی نے باضابطہ سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کا اعلان کردیا۔ اس میں خاص طور پر ان پلاسٹک کی چیزوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی جو شادیوں و دیگر تقریبات میں استعمال ہوتے ہیں۔

گاؤں کی وکاس سمیتی نے مزید یہ فیصلہ کیا کہ کیشوپورہ میں کچرے کے پلاسٹک ڈبوں کے بجائے دھات کے بنے ڈبوں کا استعمال کیا جائے۔ اس چھوٹے سے گاؤں کا ہر فرد خریداری کے لئے یا تو کاغذ کا تھیلا یا کپڑے کا تھیلا استعمال کرتا ہے۔ کیشوپورہ گاؤں راجستھان کے دارالحکومت جئے پور سے قریب چالیس کلومیٹر دور ہے۔ یہاں تقریباً 600 نفوس آباد ہیں۔ لیکن اب یہ گاؤں اپنے کئی پڑوسی گاؤں کو اِسی طرح کے بدلاؤ کی طرف راغب کر رہا ہے۔

Last Updated : Dec 12, 2019, 8:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details