راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گلتہ تھانا علاقے میں واقع آٹا کاروباری کے گھر سے چوروں نے انکم ٹیکس آفیسر بن کر 60 لاکھ روپے اور ڈیڑھ کلو زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ معاملہ درج ہونے کے بعد سے جےپور پولیس سکتے میں ہے۔ Thieves looted lakh rupees from businessman house
پولیس شہر کی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرکے بدمعاشوں کا پتا لگانے کی مسلسل کوشش کررہی ہے تاہم اب تک کوئی خلاصہ نہیں ہوسکا ہے۔ حالانکہ پولیس کا دعوہ ہے کہ جلد ہی وہ اس پورے معاملے کا انکشاف کردے گا۔
اس معاملے کے بعد سے علاقے کے کاروباریوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ اس لوٹ کے معاملے کا جلد از جلد خلاصہ نہیں ہوا تو وہ پولیس محکمہ کے خلاف جےپور میں احتجاج کریں گے۔ وہیں جس کاروباری کے گھر میں اس واردات کو انجام دیا گیا اس کے مالک ستہ ناراین کا کہنا ہے کہ رات کو تقریبا ساڑھے سات بجے چار سے پانچ بدمعاش خود کو انکم ٹیکس آفیسر بتا کر گھر میں گھسے اور تمام چیزو کی تلاشی لی بعد ازیں گھر میں موجود سبھی خاتون کو بندوق دیکھاکر اغوا کرلیا اور سبھی سے ایک ایک کرکے ان کے زیورات لوٹ لئے۔ Case of Robbery in Jaipur
مزید پڑھیں:
واقعے کے بعد کاروباری ستیہ ناراین نے لوٹ کے معاملے کی جانکاری پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پولیس نے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ فی الحال پولیس اب تک اس معاملے کا انکشاف نہیں کرسکی ہے۔