اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوٹہ میں اب صرف ایک ہی دن رہے گا لاک ڈاؤن - one day lockdown

راجستھان میں کوٹہ میں اب ہفتے میں دو دن کی جگہ صرف ایک ہی دن کا لاک ڈاؤن رہے گا۔

کوٹہ میں اب صرف ایک ہی دن رہے گا لاک ڈاؤن
کوٹہ میں اب صرف ایک ہی دن رہے گا لاک ڈاؤن

By

Published : Aug 25, 2020, 1:40 PM IST

اس بارے میں آج ضلع مجسٹریٹ نے بھی اپنا اتفاق ظاہر کیا ہے۔پچھلے دو ہفتے سے اتوار اور پیر کو لاک ڈاؤن رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔پچھلے ہفتے کوٹہ تاجر یونین نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔

یونین کے صدرکرانتی جین نے بتایا کہ انتظامیہ کے اس حکم سے کوٹہ کے سبھی تاجروں میں شدید اشتعال تھا کیونکہ تاجرپہلے ہی کوویڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی نقصان اٹھا چکے ہیں اور وہ اور اقتصادی بحران کا سامنا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

مسٹر جین نے بتایاکہ یونین نے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے اپنا احتجاج ظاہر کر کے صرف ایک دن کا لاک ڈاؤں رکھنے کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔اب صرف اتوار کو ہی لاک ڈاؤن رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کی اپیل پر کوٹہ میں تاجروں کی ایک میٹنگ ہورہی ہے جس میں کوٹہ میں لاک ڈاؤن سے پیدا حالات کا جائزہ لیا جائےگا۔

ادھر انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے کوٹہ میں صرف اتوار کو ہی لاک ڈاؤن رہے گا،لیکن انفیکشن بڑھا تو اس پر پھر سے غور بھی کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details