اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: یوم عاشورہ کے موقع پر نہیں ہوگا کوئی بڑا پروگرام - 70 کے قریب تعزیہ رام گنج علاقے سے نکلتے ہیں

راجستھان میں یوم عاشورہ کے موقع پر ہر برس اس دن کی مناسبت سے کئی طرح کے پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا تھا لیکن کورونا وبا اور حکومت کی گائیڈلائن کی وجہ سے اس بار کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں ہوگا۔

there will be no big event on the occasion of ashura in jaipur rajasthan
یوم عاشورہ کے موقع پر نہیں ہوگا کوئی بڑا پروگرام

By

Published : Aug 29, 2020, 9:19 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں یوم عاشورہ کے موقع پر کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں ہوگا۔ ماہ محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ والی رات کافی زیادہ پروگراموں کا اہتمام ریاست راجستھان میں کیا جاتا ہے۔ لیکن عالمی وباء کورونا کے خطرے کے مدنظر کسی بھی طرح کا کوئی بڑا پروگرام راجستھان اور دارالحکومت جے پور میں نہیں ہوگا۔ اس بات کا اعلان خود دارالحکومت جے پور میں جو لوگ تعزیہ بناتے ہیں ان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ حالانکہ تعزیوں کی زیارت یہاں پر ضرور ہو گی۔

یوم عاشورہ کے موقع پر نہیں ہوگا کوئی بڑا پروگرام

راجستھان پولیس کی جانب سے نوٹس چسپاں کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن کے مدنظر کہیں پر بھی بھیڑ جمع نہیں ہونی چاہیے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر نہیں ہوگا کوئی بڑا پروگرام

یوم عاشورہ کے دن تعزیہ نکالا جاتا ہے۔ لیکن پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹس اور کورونا وباء کا خیال رکھتے ہوئے یہ تمام تعزیہ آج نہیں نکالے جائیں گے۔ اگر بات کی جائے جے پور کی تو یہاں پر 350 کے قریب لائسنس والے تعزیے نکالے جاتے ہیں۔ جن میں 70 کے قریب تعزیہ رام گنج علاقے سے نکلتے ہیں۔

یوم عاشورہ کے موقع پر نہیں ہوگا کوئی بڑا پروگرام

بیرون ملک سے آنے والے ہرفرد کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا

تعزیہ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ محرم سے قبل کورونا وباء بھارت سے ختم ہوجائے گا۔ لیکن جس طرح کے حالات ہیں، اس کے مدنظر ہم تمام لوگوں کی جانب سے بھی پولیس کو پہلے ہی یہ بات بتائی گئی تھی کہ ہم تعزیہ کا جلوس نہیں نکالیں گے۔ بہر حال ابھی تمام تعزیوں کی جو روایت ہوتی ہے وہ کس طرح سے منعقد کی جائے گی یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

یوم عاشورہ کے موقع پر نہیں ہوگا کوئی بڑا پروگرام

وہیں محرم کے مدنظر راجستھان کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کافی زیادہ تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہ کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details