تھانہ انچارج وکرم چوہان نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ چک 7 کے ایل ڈی میں گاؤں سے کچھ دور ایک نوجوان اور ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو کھاجو والا کے سرکاری ہسپتال پہنچایا۔ متوفی کی شناخت اسی گاؤں کے کالو خان (24) کے طورپر ہوئی ہے۔ جائے وقوع پر کیڑے مار دوا کی بوتل بھی پڑی تھی۔
لڑکی کی حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے بیکانیر کے لیے ریفر کر دیا ہے۔