پولیس کے مطابق نگلا متھوا میں جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے نامعلوم اسباب سے مصر الدین کی جمع کی ہوئی ساڑھے تین بیگھہ گیہوں کی فصل میں اچانک آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے وہ جل کر خاک ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے ریت اور مٹی سے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن فصل کو نہیں بچا سکے جس کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔