اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں واقع صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی انتظامیہ درگاہ کمیٹی کی میعاد 4 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق موجودہ کمیٹی 2018 میں پانچ سالہ مدت کے لیے تشکیل دی گئی تھی، جس میں سید حسین رضوی کو صدر مقرر کیا گیا تھا۔ حال ہی میں ختم ہونے والے غریب نواز کے 811ویں سالانہ عرس کے دوران درگاہ کمیٹی کی آخری مدت پر بحث شروع ہوئی تو بتایا گیا کہ 4 جون 2023 کو پوری کمیٹی کی میعاد ختم ہوگی۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی وزارت برائے اقلیتی امور کو کمیٹی کی تشکیل نو کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں:Ajmer Dargah Committee درگاہ اجمیر کمیٹی اور خادمین انجمن آمنے سامنے
مزید پڑھیں:Fight In Ajmer Dargah اجمیر درگاہ توہین معاملے پر سگر شریف درگاہ کے سجادہ نشین عزیز اللہ سرمست کا ردعمل
مزید پڑھیں:Urs In Ajmer Sharif خادمین انجمن نے ملک میں قیام امن و امان کے لئے اجمیر شرہف کی درگاہ پر چادر چڑھائی
درگاہ کمیٹی نے عرس کے انتظامات میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، لیکن درگاہ سے وابستہ خادموں کی انجمن خدام کے سکریٹری اور بریلوی حضرات کے درمیان جھگڑے میں درگاہ کمیٹی نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ درگاہ کمیٹی نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔دیگر درگاہوں کے خدام نے مطالبہ بھی کیا کہ اس پاک جگہ پر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ درگاہ کمیٹی کا اپنا کل وقتی ناظم بھی نہیں ہے۔ اس وقت مرکزی وزارت میں اسسٹنٹ سکریٹری سمیع احمد خان نگران ناظم کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یو این آئی