اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر ایل پی نے بی جے پی کو حمایت دی - They will vote for BJP

راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی) کے کنوینر ہنومان بینی وال نے کہا ہے کہ 'راجیہ سبھا انتخابات میں اس کے تینوں اراکین اسمبلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

آر ایل پی نے بی جے پی کو حمایت دی
آر ایل پی نے بی جے پی کو حمایت دی

By

Published : Jun 14, 2020, 2:33 PM IST

راجستھان کے راشٹریہ لوک تانترک پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کی ہے۔ آر ایل پی کے اراکین اسمبلی کی حمایت کے تعلق سے کانگریس کی جانب سے بھی دعوی کیا جارہا تھا، لیکن بینی وال نے آج یہاں منعقدہ ہوئی بی جے پی کی میٹنگ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ بی جے پی کی حمایت کی اور میڈیا کو واضح معلومات بھی دی۔

بینی وال نے کانگریس پر ان کے اراکین اسمبلی کو حق میں کرنے کے لیے پیسے کا لالچ دینے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ 'ان کے اراکین اسمبلی کبھی بھی لالچ میں نہیں آنے والے اور وہ بی جے پی کو ہی ووٹ دیں گے۔

انہوں نے ریاستی حکومت پر مسائل حل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وبا کے خاتمے کے بعد ریاستی حکومت کے خلاف ایک بڑی تحریک چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details