طبی محکمہ کے مطابق آج صبح کورونا کے 739 نئے معاملے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 ہزار 775 تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ 105 کورونا کے معاملے جودھ پور میں سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح جے پور 103، کوٹا 84، الور 59، اجمیر 46، بیکانیر 33، ناگور 27، پرتاپ گڑھ 26، پالی 23، باڑمیر 22، جھالاوار 20، گنگا نگر 19، بھرت پور 18، ہنومان گڑھ اور باران 16۔16، سیروہی 15، اودے پور اور چتور گڑھ میں 13۔13، جھنجھنو 12، راجسمند، ڈونگر پور، بوندی اور بھلواڑہ میں 11۔11، چورو اور ڈھول پور میں نو نو اور جالور میں سات افراد انفیکشن کے ماثر ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ جودھ پور میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 637 تک پہنچ گئی، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ جے پور میں بھی متاثرین کی تعداد 14 ہزار 425 ہوگئی جو اس کے آس پاس ہے۔ نیز الور 8856 میں، اجمیر 5109، بھرت پور 3912، اودے پور 2695، باڑمیڑ 2477، بھلواڑہ 2482، بیکانیر 5179 ، بوندی 913، چتوڑ گڑھ 1239، چورو 1206، ڈوسا 672، ڈھولپور 2507، ڈونگر پور 1270، گنگانگر 880، ہنومان گڑھ 552، جیسلمیر 542، جالور 1470، جھالاوار 2087، جھنجھنو 1212، کرولی 678، کوٹا 7303، ناگور 2771، پالی 4515، پرتاپ گڑھ 600، راجسمند 1420، سوائی مادھو پور 667، سیکر 3035، سروہی 1509، ٹونک 806، باران 987 اور بانسواڑہ 826 کورونا کے معاملے سامنے۔ آچکے ہیں۔