ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی بگرو میونسپلٹی علاقہ کے ریکو صنعتی علاقے میں لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ مزدوروں کو دوہری مار جھیلنی پڑ رہی ہے۔ لاک ڈاؤن سے جہاْں فیکٹریوں میں کام بند ہو گیا ہے، وہیں اب ان لوگوں کے لیے کھانے پینے کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ محنت کش طبقے کے افراد کا پیٹ اب نہیں بھر رہا ہے۔
جہاں راجستھان حکومت کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہیں بنے رہے گا، انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ وہیں بگرو بلدیہ کے علاقے میں مزدوروں کو نہ تو راشن کٹ مل رہا ہے اور نہ ہی کھانے کے پیکٹ۔ ایسی صورتحال میں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل انتظامیہ اپنے پیاروں اور ان سے روز ملنے والوں کو راشن کٹ تقسیم کر رہی ہے۔ لیکن جن کو اس کی ضرورت ہے انہیں ایک بار بھی راشن کٹس فراہم نہیں کی گئیں۔