راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد نے اعلان کیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی جانب سے کئے گئے مطالبات جائز ہیں اور میں خود وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے اس بارے میں بات کروں گا اور ان سے یہ گزارش کروں گا کہ اس طرح کا ایکٹ ریاست میں جلد نافذ کیا جائے۔
راجستھان: تحفّظ ناموسِ رسالت بورڈ کا ممانعت ایکٹ بنانے کا مطالبہ - اس طرح کا ایکٹ جلدی ریاست میں نافذ کیا جائے
راجستھان میں تحفّظ ناموسِ رسالت بورڈ نے ریاستی حکومت سے ممانعت ایکٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، باقاعدہ بورڈ کے عہدے داران نے ریاستی حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد سے ملاقات کی۔
![راجستھان: تحفّظ ناموسِ رسالت بورڈ کا ممانعت ایکٹ بنانے کا مطالبہ حفظ ناموس رسالت بورڈ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12462791-291-12462791-1626318967036.jpg)
حفظ ناموس رسالت بورڈ
حفظ ناموس رسالت بورڈ
اقلیتی وزیر صالح محمد نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات میں مذاہب کو لے کر جس طرح کے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے اس سے سماج میں منافرت پیدا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگ ملک کی گنگا جمنی تہذیب ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس لئے ان لوگوں پر لگام لگانے کے لئے ضرورت ہے اور ریاست میں ممانعت ایکٹ بنانے کی سخت ضرورت ہے۔